• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پانی میں دنیا کے مشکل ترین مقا بلوں کا انعقاد


دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال باقاعدگی کے ساتھ انوکھے فیسٹیولز منعقد کیے جاتے ہیں جو نہ صرف عوام کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں بکہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بیحد مفید ہیں ۔

برطانیہ میں بھی کھلے پانی میں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ٹفیسٹ اوپن واٹر ایڈونچر ریس نامی اس ریس میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیااور نہر میں تیزی سے بہتے ٹھنڈے پانی مین کہیں تو شدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا420 میٹر کا فاصلہ طے کیا تو کہیں چکنی دیوار پر لگے جال کر تھام کر فینش لائن تک پہنچے ۔

ان مشکل ترین مقابلوں میں خطرناک کورس مکمل کرتے ہوئے ماہر کھلاڑیوں کو کئی مشکلات عبور کرنا تھیں۔تین گھنٹے اورتیس منٹ تک جاری رہنے والی اس مشکل ترین ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اوپن واٹرمقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اس ریس میں سب سے تیزی سے تمام کورس مکمل کرنیوالے کھلاڑی نے اپنے آپ کو سب سے سخت جان ثابت کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا۔

تازہ ترین