• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرچیف مارشل ، وزیر دفاعی پیداوارکی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقاتیں

 ائیرچیف مارشل ، وزیر دفاعی پیداوارکی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقاتیں

پاک فضائیہ کے نئےسربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امورپر بات چیت کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔

پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھالنے پرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ا یئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ ترقی کی مزید منازل طے کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع کو ناقابل ِ تسخیر بنانے کے لئے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ مل کر کام کریں گی۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار جناب رانا تنویر حسین نے بھی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بحری دفاعی پیداوار کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ضمن میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

تازہ ترین