پی ایس کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کراچی تیار ہوجاؤ ہم آرہے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی کراچی اسٹیڈیم آئے اور آپ لوگ پیلی شرٹس پہن کر آئیں اور ہر طرف پیلی شرٹس ہی دکھائی دینی چاہیے۔
ڈیرن سیمی نے امید کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میں وہ کامیابی حاصل کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے انشاءاللہ بھی کہا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا فائنل 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی پاکستان سے والہانہ محبت کے بعد شائقین انہیں سیمی خان کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔
ڈیرن سیمی وہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیلنے کے لئےنا صرف سب سے پہلے حامی بھری بلکہ کئی کھلاڑیوں کو راضی کیا۔