• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے

آرمی چیف سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے سلطنت عمان کےوزیردفاع سےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاع اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کےدوران عمان کی مسلح افواج کےسربراہ بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کےوزیردفاع نےدہشت گردی کےخلاف اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نےرائل عمان ائرفورس کےسربراہ سےبھی ملاقات کی۔


تازہ ترین