• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے میں گٹکا، پان چھالیہ کی ترسیل اور استعمال پر پابندی

کے پی کے میں گٹکا، پان چھالیہ کی ترسیل اور استعمال پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت نے گٹکا، پان چھالیہ، کاربونیٹڈ مشروبات، غیر معیاری آئس کریم اور مضر صحت اشیائے خورد و نوش کے استعمال اورخرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

حکومت نے ملاوٹ کرنے والوں کو بھی اپنا قبلہ درست کرنے کی وارننگ دے دی۔‎

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختو نخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کے مطابق اسکولوں اور کالجوں میں کاربونیٹڈ، سافٹ اور انرجی ڈرنکس سمیت غیر معیاری چپس کی خرید و فروخت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا عملہ اسکول اور کالجوں کا دورہ کرے گا اور کے پی فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین