• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جرمنی میں کلاسک کار شو کا آغاز

جرمنی کے شہر ایسن میں 30ویں سالانہ کلاسک کار شوکاآغاز ہوگیا ہے۔’ٹیکنو کلاسیکا‘نامی اس منفردایونٹ میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کلاسک کار مالکان اور کلبز نے تقریباً2400کلاسک گاڑیوںکے ساتھ شرکت کی ہے ۔


اس کلاسک کار شومیں شرکت کے لیے ہزاروں افراد پہنچے ہیں اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کا بھرپور جائزہ لے رہے ہیں۔

رواں برس1500اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلے اس کار شو میں درجنوں گاڑیوں کی نیلامی بھی کی جارہی ہے، جس میں شرکاء بھرپور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

جرمنی میں کلاسک کار شو کا آغاز

واضح رہے کہ مقامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ 5روز تک جاری رہنے کے بعد 25مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین