• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اگر چاکلیٹ کھانی ہے، تو پرتگال پہنچ جائیں

اگر چاکلیٹ کھانی ہے، تو پرتگال پہنچ جائیں

پرتگال میں چاکلیٹ کھانے کے شوقین افراد کے لئے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس دلچسپ فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔


چاکلیٹ سے سجے اس میلے میں نا صرف بڑے بلکہ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کیا اور چاکلیٹ سے بنی کئی اشیاء کو نا صرف کھاکر لطف اٹھایا بلکہ چاکلیٹس سے بنے مجسموں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی لیں۔

اگر چاکلیٹ کھانی ہے، تو پرتگال پہنچ جائیں

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں چاکلیٹس سے تیار کی گئیں کئی اشیاء خواتین کی توجہ کامرکز بنی رہیں وہیں مختلف کیکس، ڈیزرٹ، ٹافیاں اور چاکلیٹ سے تیار کئے گئے کئی مجسموں نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

تازہ ترین