• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد اضافہ متوقع

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد اضافہ متوقع

چیئرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندارنے کہا ہے کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رواں مالی سال کےلیے خالص غیرملکی سرمایہ کاری تقریباً 3.7 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان میں صرف چینی سرمایہ کاروں کو رعایتیں دینے کا تاثر درست نہیں، دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی میدان کھلا ہے ۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کی شرح نمو 5 فیصد رکھنےمیں مدد دی جو گزشتہ دہائی میں سب سے اوپر ہے لیکن اس نے پاکستان میں چین کے اثررسوخ میں اضافہ کیا۔

مغربی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں چین کےبڑھتے ہوئے اثررسوخ کے سبب سرمایہ کاری ملتوی کردی ہے۔

رائٹرزسے گفتگومیں چیئرمین بی اوآئی نعیم زمیندار کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کو ’خصوصی فوائد‘ اور رعایتیں دینے کا تاثر غلط ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں ہر ملک کے سرمایہ کار آئیں اور معیشت کی بہتری میں کردار ادا کریں ۔


تازہ ترین