• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے کمرشل استعمال کا انکشاف

کے پی میں سرکاری ہیلی کاپٹر کے کمرشل استعمال کا انکشاف

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہیلی کاپٹر2007 میں خریدا گیا تھا جو مبینہ غفلت کے باعث اوورہالنگ نہ ہونےکی وجہ سے اڑنے کے قابل نہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق یہ انکشاف عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ غیر قانونی استعمال کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے دوران متعلقہ دستاویزات سے ہوا ہے جو محکمہ ایڈمنسٹریشن نے جمع کرائی ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اب مزید تحقیقات کی جائیں گی کہ ہیلی کاپٹر کو خریدنے کے بعد سے اسے کب، کہاں اور کس نے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا ۔

ذرائع کے مطابق حاصل ہونے والی آمدنی کے بارے میں بھی تحقیقات ہوں گی کہ رقم سرکاری خزانے میں جمع بھی کرائی گئی ہے یا نہیں ۔


تازہ ترین