• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ننھے بچے کی سوتے ہوئے بھی پیٹ پوجا

ننھے بچے ہر قسم کی پریشانی اور فکر سے آزاد ہوتے ہیں اسی لئے تو کبھی بھی اور کہیں بھی نیند کی وادیوں میں کھو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا، جب چین میں ایک سالہ ننھا بچہ کھانا کھاتے ہوئے نیند کی وادیوں میں کھوگیا ،لیکن ساتھ ساتھ کھاناکھانا نہ بھولا۔


نیند سے بوجھل آنکھیں لئے یہ بچہ نیند کے مارے کبھی دائیں جانب گرتا تو کبھی بائیں طرف لپکتا، لیکن اس دوران بھی چاول سے خوب لطف اندوز ہوا۔

 ننھے بچے کی سوتے ہوئے بھی پیٹ پوجا

ننھے بچے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے شائقین دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین