• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے اہم شاہراہیں بند

پشاور میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے اہم شاہراہیں بند

پشاور میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے سے جہاں شہر کی اہم شاہراہیں بند ہیں، وہیں متبادل راستے نہ ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہری گاڑیوں کی بجائے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر تعمیراتی کام جاری ہے، شہر کی مرکزی شاہراہوں پر 26 کلومیٹر تک کھدائی کی گئی ہے جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں اور چورا ہیں ٹریفک کے لئے بند ہیں اور شہری متبادل راستے نہ ہونے کی وجہ سے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

تعمیراتی کام کے باعث جہاں سڑکیں بند ہیں وہیں بجلی ، گیس کی ترسیل اور مواصلات کا نظام بھی متاثر رہتا ہے جس سے شہری پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں۔

تازہ ترین