• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرانس میںچاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

فرانس کے شہرامیان میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔


چاکلیٹ فیشن شوجسے’سلون ڈیوچاکلیٹ‘کا نام دیا گیا ہے،اس میں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی۔

مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے جبکہ ماڈلز نے اس دوران اسٹیج پر ڈانس پرفارمنس بھی پیش کی۔

فرانس میںچاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

سالانہ’ سلون ڈیو چاکلیٹ‘ نامی چاکلیٹ فیسٹیول کے دوران درجنوں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات متعارف کروائیں جنہیں شرکاء نے خوب پسند کیا۔

واضح رہے کہ3 روزہ اس فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔

تازہ ترین