ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عالمی امن فورسز میں پاکستانی فوج کےکردارکےاعتراف پراقوام متحدہ کاشکریہ ادا کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوام متحدہ کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان 1960 سے عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،اس دوران 156پاکستانی اقوام متحدہ کے پرچم تلےاپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے عالمی امن فورسز میں پاکستانی فورسزکےکردارکی تعریف کی تھی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مستقل طورپراقوام متحدہ کے امن مشن کاحصہ رہے گا اور اقوام متحدہ کےامن مشن میں شرکت جاری رکھےگا۔