• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چین میںزیرزمین و آب ہوٹل کی تعمیر

یوں توآپ نے دنیا میں کئی خوبصورت اورمنفرد ڈیزائن کے حامل لگژری ہوٹل دیکھے ہوںگے، لیکن اب چین میں بننے جارہا ہے ایسا ہوٹل جو کہ مکمل طور پر زیر زمین ہوگا۔

جی ہاں چین کے شہر شنگھائی میں 18منزلہ ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جس کی 16منزلیں زیر زمین جبکہ 2منزلیں زیر آب ہیں۔


’شیشن شیماو‘نامی یہ ہوٹل دراصل ایک کان کی جگہ تعمیر کیا جارہا ہے، جو کہ مکمل ہونے کے بعد فن تعمیر کا ایک منفرد شاہکار ہوگا۔

چین میںزیرزمین و آب ہوٹل کی تعمیر

اس ہوٹل کی عمارت کی نچلی دو منزلوں پر زیر آب ریسٹورنٹ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ یہ ہوٹل 336کمروں پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ انوکھا ہوٹل رواں برس مئی میں کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین