• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے تمام جماعتوں، فوج، عدلیہ کو مل بیٹھنا چاہیے، حمزہ

ملکی ترقی کیلئے تمام جماعتوں، فوج، عدلیہ کو مل بیٹھنا چاہیے، حمزہ

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں، افواج پاکستان، عدلیہ اور سب کو مل کر قوم کا ہاتھ تھامنا چاہیے ۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے، اب کسی کی نہیں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کی باری آنی چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے حکمرانوں کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات بر وقت ہوں ۔

ۭحمزہ شہباز نے کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے ترقی و خوش حالی میں آگے بڑھنا چاہیے ۔


تازہ ترین