• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان، مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے

یوم پاکستان، مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے

قوم کو78 واں یوم پاکستان مبارک ہو،کراچی اور لاہور میں شاندار آتش بازی ،مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے۔ مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنی سے منور کیا گیا ہے۔

ملک کے گوشے گوشے میں یوم پاکستان منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، کراچی میں جہاں مزار قائد کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے وہیں شارع فیصل اور دیگر مقامات پر بھی عمارتیں سجائی گئی ہیں ۔پشاور اور دیگر میں بھی یوم پاکستان منانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، شہر کی مختلف عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔

پاک سرزمین کے محافظوں، پاک فضاؤں کے شاہینوں اور سمندر کے پاسبانوں کی پریڈ شکر پڑیاں میں منعقد کی جائے گی۔


دنیا کی سب سے بلند عمارت دبئی کا برج خلیفہ آج سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ جائے گا ، سات سمندر پار لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

78 واں یوم پاکستان آج قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔

یوم پاکستان23 مارچ 1940 کو منظور ہونے والی قرارداد پاکستان کی یاد کا دن، یہ قرارداد پاکستان کی آزادی کی بنیادبنی ،دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سےہوگا ۔

یوم پاکستان، مزار قائد اور مینار پاکستان روشنیوں میں نہا گئے

سب سے بڑی تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے شکر پڑیاں کے قریب واقع گراؤنڈ میں ہوگا، جہاں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی، تینوں مسلح افواج کے دستوں کا مارچ پاسٹ اور فضائیہ کے طیاروں کا ائیر شو ہوگا،اس موقع پر پنجاب ، سندھ ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے ثقافتی فلوٹس بھی برآمد ہوںگے۔

صدر مملکت ممنون حسین پاک فوج کے چاق وچوبند دستوں سے سلامی لیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے، سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا یوم پاکستان کی اس تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے۔

شام کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوگی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں ایوارڈز دیئے جائیں گے،یوم پاکستان کے حوالے سے صوبائی دارالحکومتوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

تازہ ترین