• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے ۔ تین روز میں خام تیل 3 ڈالر مہنگا ہوکر 65 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا ۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں خام تیل کی انوینٹری میں 26 لاکھ بیرل کمی کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ ساتھ ہی مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر خام تیل کے سودوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں لندن سیشن کے دوران امریکی خام تیل 5 سینٹ اضافے سے 65 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران خام تیل کے سودوں میں 3 ڈالر 10 سینٹ کا اضافہ ہوا جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی وجہ بنے گا۔

تازہ ترین