• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بینکنگ کورٹ نمبر 2 حیدرآباد نے دو کروڑ روپے کی نادہندگی اور بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد ملزم طارق عزیز برڑو کو منگل کے روز گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ نمبر 2 میں حبیب بینک ٹنڈو آدم برانچ سے 1995 میں طارق عزیز برڑو نامی شخص نے قرضہ لیا تھا، قرض کی عدم ادائیگی پر بینک انتظامیہ نے طارق عزیز کے خلاف بینکنگ کورٹ حیدرآباد میں کیس درج کرایا تھا۔ عدالت نے نامزد ملزم کو بینک کو نادہندگی پر دو کروڑ روپے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا جس پر ملزم کی جانب سے بینک انتظامیہ کو چیک دیا گیا جو بوگس نکلا۔ عدالت نے منگل کو نادہندگی اور بوگس چیک دینے پر نامزد ملزم طارق عزیز کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
تازہ ترین