• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ایم کیوایم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے عالمی سطح پر پانی کو بچاؤ کے دن کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا مقصد ہمیں پانی کوضائع کرنے سے روکنے اور اہمیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سب زیادہ بیماریاں غیر فلٹرشدہ پانی کی بدولت پھیل رہی ہیں، حکومت سندھ کو شہری علاقوں کوواٹر کمیشن میں شامل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے عوام سے حکو مت سندھ کا سوتیلی ماں کے سلوک کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہاکہ آج عالمی سطح پر پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے عالمی دن منایا جارہا ہے لیکن ہمارے صوبے میں شہری علاقوں کو پانی سے محروم کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین