• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائوں میں زہریلا دہی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بیہوش

ڈگری ( نامہ نگار) ڈگری سب ڈویژن کے گاؤں چوہدری محمود میں زہریلا دہی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 12افراد بے ہوش ہوگئے۔ بچوں خواتین سمیت 12 افراد کو تشویشناک حالت میں سرکاری اسپتال نوکوٹ لایا گیا لیکن ڈاکٹر اور عملے کی جانب سے نارواسلوک کیا گیا اور علاج کے لئے کئی گھنٹے بے یارومددگار اسپتال کے وارڈ میں موت اور زندگی کی کشمکش میں تڑپتے رہے اور بعد میں نجی اسپتال لے جایا گیا۔ بیہوش ہونے والوں میں ٹیکو روشن سنیل بھرت کنور سوتیا اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیکو میگھواڑ نے بتایا کہ سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر نے چار گھنٹے تک علاج نہیں کیا۔ ہمارے خاندان کے 12 افراد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ بچے اور خواتین کئی گھنٹے تڑپتے رہے۔ ایک خاتون کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو سرکاری اسپتال میں بی پی آپریٹر تک موجود نہیں تھا، مجبوراً پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا۔
تازہ ترین