• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھڑی ، بیٹے کے ساتھ ملکر سسر کا بہو پر تشدد

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی میں جھڑبی روڈ پر واقع ایک گاؤں میں رہائش پذیر 22سالہ خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا،جہاں اس نے اپنے والد کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا کہ اسکی ایک سال قبل سےشادی ہوئی تھی،اور شادی کے کچھ دنوں بعد سے ہی اس کا سسر اسے ہراساں کرتا تھا وقوع کی شب شراب کے نشے میں دھت سسر نے اس سے زیادتی کی کوشش کی ،شور مچانے پر اس کا شوہر بھی آگیا اور اسے خاموش رہنے کی دھمکی دی اوردونوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ جان بچاکر اپنےوالدین کے گھر پہنچی۔ اس موقع پر اس کے والد نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع علاقہ پولیس کو کردی گئی ہے۔
تازہ ترین