• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

999پر جواب دینے میں پولیس کو کئی دن لگ سکتے ہیں

لندن( پی اے ) ایک رپورٹ میں متنبہ کیا گیاہے کہ 999پر جواب دینے میں پولیس کو کئی دن لگ سکتے ہیں، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پولیس 999پر فوری جواب نہیں دیتی جس کی وجہ سےگھریلو تشدد اور سنگین جرائم کے شکار لوگوں کو پولیس کا کئ دن تک انتظار کرناپڑسکتاہے۔انسپیکٹوریٹ آف کانسٹیبلری نے کہا کہ انگلینڈ اورویلز کی ایک چوتھائی یعنی 25فیصد فورسز پر کام کابہت زیادہ دبائو ہے، پولیس کی کارکردگی کے سالانہ جائزے سےایسے واقعات سامنے آئے ہیں کہ پولیس جسے 999 پر کال کی صورت میںایک گھنٹے کے اندر حرکت میں آنا چاہئے، جواب دینے میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں پولیس چیفس نے کہا کہ ہر میجسٹی انسپیکٹوریٹ آف کانسٹیبلری اینڈ فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے تحت پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے لئے گئے جائزے سے ظاہرہوتاہے کہ زیادہ تر پولیس فورس کی کارکردگی بہت اچھی ہےاور وہ عوام کوتحفظ فراہم کررہی ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ لاچار افراد کو بعض اوقات ہنگامی حالت میں بھی فوری مدد دستیاب نہیں ہوپاتی۔
تازہ ترین