• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب آج ہوگی

لندن ( وقار زیدی )پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب 23مارچ بروز جمعہ کو منعقدہوگی، تقریب کا آغاز ہائی کمشنر سید ابن عباس پرچم کشائی سے کریں گے تینوں مسلح افواج کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم اور صدر پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائیں جائیں گے، ہائی کمشنر کے خطاب کے بعد پاکستانی لوکل فنکار ملی اور قومی نغمے سنا کر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، اس تقریب میں نہ صرف پاکستانی سفارتکاروں کی بیگمات، بچے اور فیملیز شرکت کرتےہیں بلکہ دوسرے شہروں سے بھی تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے افراد ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ کھانوں کے بہترین مرکز رائل نواب کی جانب سے ناشتے کا انتظام ہوگا ۔اسی روز یوم پاکستان کی شام کے وقت ہائی کمیشن کے قریب ہوٹل میں ایک اور تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں، برطانوی حکومت کی اعلیٰ شخصیات اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان وزرا بھی شرکت کریں گے۔
تازہ ترین