• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کنگز تو نہ آئی، کرکٹ کے ’’کنگ‘‘ رچرڈز کراچی آگئے

کراچی کنگز تو نہ آئی، کرکٹ کے ’’کنگ‘‘ رچرڈز کراچی آگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کرکٹرز ناک آئوٹ میچز کیلئے پاکستان آئے۔

ایلی منیٹر میچ ہارکر کراچی کنگز کی ٹیم تو فائنل میں نہ پہنچ سکی لیکن کرکٹ کے کنگ ویوین رچرڈ اس موقع کی رونق بڑھانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

وہ لگ بھگ تین عشرے بعد شہر قائد آئے ہیں۔


انہوں نے 1987ورلڈکپ میں نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 181رنز کی انتہائی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے لیکن سابق ویسٹ انڈین کپتان نے ماضی کی یادیں تازہ کرنے کی غرض سے پاکستان میں قیام بڑھادیا۔

کراچی کےہوائی اڈے پر انہیں پرستاروں نے گھیر لیا اور خوب سیلفیاں بنائیں۔

تازہ ترین