• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی سے کراچی کی ہار پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے

پشاور زلمی سے کراچی کی ہار پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے

لاہور (نیوز ایجنسیز) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ تیسرے پلے آف میں بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اچھی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے جس پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے بالی وڈ فلم کے کسی منظر کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا دیکھو مت، سہا نہیں جائے گا۔ ایک اور صارف نے بالی وڈ فلم کی ایک تصویر کے ساتھ رومن زبان میں لکھا مارو مارو ہم کو، ہم کوئیگھنٹا ہیں جو آ رہا ہے بجا کر جا رہا ہے۔ فیس بک پر فہد اسلام نامی صارف نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا شاندار بیٹنگ کی پشاور کی طرف سے۔ایک اور پوسٹ میں لکھا یا اللہ تیرا شکر ہے کہ فائنل کا ٹکٹ نہیں ملا اور پیسے بچ گئے۔ ایک صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ کاش میں پشاور زلمی میں ہی ہوتا۔ نور العین نامی ایک خاتون نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا مجھے کسی نے باہر سے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہو گیا ہے، آج ٹیسٹ میچ ہے۔

تازہ ترین