• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ، روس اور برطانیہ میں لفظی جنگ شدید ہوگئی

فٹبال ورلڈکپ، روس اور برطانیہ میں لفظی جنگ شدید ہوگئی

ماسکو( جنگ نیوز ) روس نے برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کے بیان پر سخت رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کو ہٹلر دور کے اولمپک سے ملانا نفرت انگیز رویے کے واضح مثال ہے۔ عرب نیوز کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹنترجمان ڈمتری پسکو نے وزیر خارجہ بورس جانسن کے بیان کو ناقابل قبول اور تضحیک آمیز قرار دیتےہوئے کہا کہ روس فٹبال ورلڈکپ کو جرمنی کے1936 میں ہٹلردو ر اولپکس سے ملانا نامناسب اور نفرت انگیز عمل ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے لیبر پارٹی قانون دان کے اس بیان کی حمایت کی تھی جس میں انہوں نے روس فٹبال ورلڈ کپ کو جرمنی ہٹلر دور کے اولمپکس سے تشبیہ دی تھی۔ہٹلر نے 1936 کا یہ اولمپک اپنی حکومت کیلئے بطور پرو پیگنڈا استعمال کیا تھا، یاد رہے کہ جبکہ روس اور برطانیہ کے درمیان روسی ڈبل ایجنٹ کرنل سرگئی اور اور ان کی بیٹی پر اعصابی گیس حملے کے بعد سے سخت کشیدگی ہے۔

تازہ ترین