• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان فٹبال، کے الیکٹرک فائنل میں پہنچ گئی

جیکب آباد( نامہ نگار) آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کے الیکٹرک نے اوستہ محمد کو شکست دیدی۔شاہ عبدالطیف فٹبال گراؤنڈ میں میچ کا پہلا گول جئے لعل اوستہ محمد کی جانب سے کیا گیا جس کے بعد کے الیکٹرک کی ٹیم نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے اور 8گول کرکے مخالف ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ محمد رفیع نے تین گول کئے، میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں فیفا کے جہانگیر خان، سائین رکھیو کلہوڑو شاہد علی اور محمد علی پیچوہو نے ادا کی، میچ کے مہمان خان ضلع اسپورٹس آفسرحیدرآباد ارشاد احمد مخدوم تھے ۔
تازہ ترین