• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید فوجیوں کے لواحقین کے مسائل حل کئے جائیں گے،کمشنرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدار ت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس ان کے دفتر میں ہوا،جس میں اسسٹنٹ کمشنرجزل اعجاز حسین رند،بورڈ کے سیکرٹری لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ حسین علی، پاک افواج کے شہدا کے لواحقین، ریٹائرڈ فوجیوں اور دیگر نے شرکت کی، کمشنر نے کہا کہ ہمیں پاک افواج کے عظیم شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے،اجلاس میں شہدا کے خاندان کے افراد ،ریٹائرڈ فوجیوں اور دیگر نے یونین کونسل، نادرا،تعلیمی اور صحت سے متعلق اداروں سے متعلق درپیش دشواریوں اور دیگر مسائل کی تفصیل سے آگاہ کیا،کمشنر کو بتایا گیا کہ یونین کونسلوں میں تصدیقی عمل، نادرا میں اپنے ریکارڈ کو صحیح کرانے اور تصدیقی کاغذات کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ اداروں کو ان کے جائز مسائل کے حل اور دشواریوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں احکامات جاری کئے جائیں گے اجلاس میں ،تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو ببتر بنانے کے سلسلہ میں بھی مختلف فیصلے کئے گئے،کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شہدا کے خاندان کے افراد کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کر نے ان کے مسائل کے حل اور جائز شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کریں،کمشنر نے ہدایت کی کہ کراچی میں تمام یونین کونسلیں شہدا کے خاندان کے افراد اور ریٹائرڈ فوجیوں کی پینشن کے سلسلہ میں مطلوب تصدیقی خطوط کے اجرا میں آسانی پیدا کریں،انھوں نے کہا کہ درخواست گذاراوں کو اندراج سمیت مطلوبہ کاررائی مکمل ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ تین روز میں انھیں تصدیقی خطوط جاری کر دئے جائیں،اجلاس میں نادراسے متعلق دشواریوں کا بھی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ نادرا کے افسران اورضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ اگلے ہفتہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں تصدیقی کاغذات کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنے کے اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
تازہ ترین