• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 3افراد زخمی،ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود آغا خان پارک سے متصل ڈائمنڈ شاپنگ مال کے پاس ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے دوران ڈکیتی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد 30سالہ رمضان اور 28 سالہ فدا علی ولد امیر علی زخمی ہوگئے ، ملزمان موقع سے فرار ہورہے تھے کہ فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور انہوں نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک ملزم نوشاد علی کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے دونوں افراد کو قریبی اسپتال پہنچاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، منگھوپیر کے علاقے ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر 40سالہ لیاقت ولد طور علی خان زخمی ہوگیا ۔
تازہ ترین