• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے تعلیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہو گی، عارف اللہ حسینی

کراچی (پ ر) رابطہ فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ سید عارف اللہ حسینی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف تیاری کررہا ہے، اب جنگیں صرف فوج نہیں لڑتی بلکہ پوری قوم کو لڑنا پڑتا ہے اور یہ کام ہر محاذ پر ادا کرنا ہوگا، ہمیں دشمن کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا، تعلیم اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، سیمینار سے پروفیسر خالدہ غوث، بریگیڈیئر حارث نواز، نصرت مرزا، سفیر (ر) سید حسن حبیب، پروفیسر نعیم احمد اور ظفر امام ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا، پروفیسر خالدہ غوث کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایک خاص مقصد کے تحت خطے کا بالادست ملک بنانے پر کام ہو رہا ہے امریکا اور مغربی ممالک اس کی پشت پر ہیں ہمیں بھارت کے خلاف مناسب حکمت عملی بنانا ہوگی، بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ اسے خطے میں بالادشت بنانے کی طرف قدم ہے بھارت کی جنگی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے ہر طرح ہوشیار رہنا ہوگا،  سید حبیب حسن نے کہا کہ بھارت دفاعی بجٹ میں جس طرح اضافہ کررہا ہے وہ خطرناک ہے، پروفیسر ڈاکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ بھارت کو پڑوسی ملک کی جارحیت سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا خطرہ ہے، نصرت مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 1974ء میں ایٹمی دھماکہ کرکے اپنے جارحانہ عزائم کا اعلان کیا نتیجتاً ہمیں بھی ایٹمی پروگرام شروع کرنا پڑا، ہم ہر محاذ پر اپنے دشمن کا بھر پور جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی جارحانہ سوچ اور اقدامات کا جواب دینے کیلئے ایٹمی پروگرام شروع کیا۔
تازہ ترین