• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ نیب انکوائری کے خلاف سابق چیف سیکریٹری و دیگر کی درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 1992 میں 6ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب انکوائری کے خلاف سابق چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن و دیگر کی جانب سے دائر درخواست خارج کرتےہوئےملزمان کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میںدو رکنی بنچ نے 6ایکڑ سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ زیر سماعت درخواست انکوائری ختم کرنے سے متعلق ہے، ضمانت کی کارروائی نہ کی جائے۔
تازہ ترین