• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی مشاعرہ کل ایف بی ایریا میں ہو گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یوم پاکستان کے سلسلے میں ایک خصوصی مشاعرہ ۲۴ مارچ کی شب رات ۸ بجے 5-C گراؤنڈ نزد سادات امروہہ ،بلاک 12 ،فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوگا ۔ صدارت ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کریں گے جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر مشاعرے کے مہمان خصوصی ہونگے۔ مشاعرے میں معروف شاعر پروفیسر منظرایوبی،پروفیسرعنایت علی خان،انورشعور، پروفیسر شعور حسن، رفیع الدین راز،ڈاکٹرفاطمہ حسن، طارق سبز واری، لیاقت علی عاصم، عارف شفیق،سعید الظفر صدیقی، میراحمدنوید،راشدنور، عقیل عباس جعفری، ریحانہ روحی،اخترسعیدی و دیگر شرکت کریں گے۔
تازہ ترین