• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی

پاکستان سُپر لیگ کی فائنلسٹ پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے ، پشاور زلمی کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، فاسٹ بولر کرس جارڈن، بیٹسمین رکی ویسلز، آل راؤنڈر لائم ڈوسن اور بیٹسمین آندرے فلیچر شامل ہیں۔


کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا جبکہ دیگر مسافروں نے جہاز میں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا گیا، زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سب سے زیادہ پرجوش نظر آئے،انہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں کھلاڑیوں کے ساتھ خوب ہلاگلااور ڈانس بھی کیا۔

 پشاور زلمی کی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی

ڈیرن سیمی نے شائقین کرکٹ سے ایک بار پھر زلمی کی کٹ میں اسٹیڈیم آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پوری قوم کو کرکٹ فیور میں مبتلا کرنے کے بعد پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے، شہریوں کی بے صبری کا یہ عالم ہے کہ کوئی جیب میں ابھی سے ٹکٹ رکھ کر گھوم رہا ہے تو کوئی کھلاڑیوں کی آمد سے قبل ہی ان کے پوسٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ٹاکرا ہو گا، نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ کے ستائیس ہزار مستانے جھومیں گے ، کروڑوں دیوانے ٹی وی پر میچ دیکھیں گے، فائنل کے سنسنی خیز لمحات کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔

تازہ ترین