• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صومالیہ میں کار بم دھماکا، 16 افراد ہلاک

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موغادیشو کے سرکاری حکام کے مطابق کاربم دھماکا دار الحکومت کی مصروف شاہراہ پر واقع وہیلے ہوٹل کے قریب ہوا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دھماکے سے پانچ دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین