• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومنتخب آزاد سینیٹرز کے حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

نومنتخب آزاد سینیٹرز کے حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ سیکرٹریٹ نے نومنتخب آزاد سینیٹرز کے حکومتی یا اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نومنتخب17 آزادسینیٹرز حکومتی اور 11سینیٹرزاپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔ 6 فاٹا سینیٹرز نے علیحدہ گروپ تشکیل دیدیا، فاٹا گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان ہونگے ۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نومنتخب11،وفاقی دارالحکومت کے2 اور فاٹا اور کے پی کے کے 2 ،2 سینیٹرز نے حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ان سینیٹرز میں پنجاب سے حافظ عبدالکریم،ڈاکٹر آصف کرمانی، ڈاکٹر اسد اشرف،سینیٹر ہارون خان،سینیٹر کامران مائیکل ،سینیٹر رانا محمود الحسن،رانا مقبول احمد،مصدق ملک،نزہت صادق، سعدیہ عباسی اور سینیٹر شاہین خالد بٹ شامل ہیں جبکہ خیبر پختوانخواہ سے سینیٹر دلاور خان،سینیٹر صابر شاہ،وفاقی دارالحکومت سے سینیٹر مشاہد حسین اور اسد خان جونیجو جبکہ فاٹا سے نومنتخب سینیٹرز شمیم آفریدی اور مرزا محمد آفریدی حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے۔ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے والوں میں بلوچستان کے5 اور فاٹا کے6 سینیٹرز ہیں ،بلوچستان سے سینیٹر میر محمد یوسف بادینی،سینیٹر احمد خان،انوار الحق کاکڑ،ثنا جمالی اور کوڈا بابر جبکہ فاٹا سے اورنگزیب خان،ہدایت اللہ،ہلال الرحمن، حاجی مومن خان آفریدی،سجاد حسین طوری اور سینیٹر تاج محمد آفریدی اپوزیشن کا حصہ ہونگے۔چھ سینیٹرز پر مشتمل فاٹا گروپ کے لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان ہونگے۔

تازہ ترین