• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلین ٹری پروجیکٹ، نیب نے تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی

بلین ٹری پروجیکٹ، نیب نے تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی

پشاور(نیوز ایجنسی ) نیب خیبرپختونخوا نے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی، چار رکنی کمیٹی محکمہ جنگلات سے میگا پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ حاصل کرے گی۔ نیب خیبرپختونخوا کی جانب سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں لیگل کنسلٹنٹ اور دو تفتیشی افسر شامل ہوں گے۔ چار رکنی کمیٹی محکمہ جنگلات سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ حاصل کرے گی۔گریڈ 19 کے افسر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے سابق چیف سیکرٹری اور دو ایڈیشنل چیف سیکرٹریز کے خلاف تحقیقات کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں ایک ارب سے زائد پودے لگانے کادعوی کیا جا رہا ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس میگا پراجیکٹ میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین