• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کےعوام دشمن اقدام کوہرفورم پر بے نقاب کیاجائے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمان سمیت ہر فورم پر حکومت کے عوام دشمن اقدام کو بے نقاب کریں اور اس کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کی شام اسلام آباد پہنچ گئے اور زرداری ہائوس میں پارٹی کے ارکان سینیٹ اور دیگر اہم رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں شیری رحمٰن، فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ،مولا بخش چانڈیو،قمر زماں کائرہ،چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکھر،روبینہ خالد، شہلا رضا، سعید غنی، عاجز دھامرا، ندیم افضل چن، صابر بلوچ اور سید ناصر شاہ شریک تھے۔ بلاول زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ عالمی اور قومی معاملات کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال پر عوام کو باخبر رکھیں اور پارٹی کا نقطہ نظر بھرپور انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے شیری رحمٰن کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔
تازہ ترین