• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
TICKER
TICKER | 23 مارچ ، 2018

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ملک کو مضبوط تر بنانے کے جذبے کے ساتھ 78 واں یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کےپریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج نے پریڈ کی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

صدر پاکستان نے مشترکہ پریڈ کا معائنہ کیا، تقریب میں وزیراعظم، چاروں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا کے صدر متھری پالاسری سینا تھے۔ یوم پاکستان کی تقریب میں اماراتی فوج پہلی بارشریک ہو کرفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیا۔


تقریب میں اردن کے فوجی دستے نے جیوے جیوے پاکستان سمیت  مختلف دھنیں بجا کر ا س کو چار چاند لگائے۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

مشترکہ پریڈ میں پاکستان آرمی، نیوی، فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے دستے شامل ہیں، بوائز اسکاؤٹ، گرلز گائیڈ کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں حصہ لیا جب کہ پولیس سروس کی نمائندگی اسلام آباد پولیس کے دستے نے کی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج ، ایک 16 اورجےایف 17سمیت پاک فضائیہ کے طیاروں نے صدرپاکستان کو سلامی دی۔


اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایف 16 پر سلامی پیش کی جب کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور فضائی کرتب بھی دکھائے.

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز فلائی پاسٹ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے اوپر سے گذرے اور کمانڈوز نے پیرا شوٹ کے ذریعے فضا سے زمین تک آنے کا مظاہرہ بھی کیا۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت جدید ترین میزائلوں نصر،بابر،شاہین ،میدان جنگ کے مضبوط ہتھیار،الخالد اور الضرار ٹینکوں،توپخانے ،ریڈار سسٹم سمیت دیگرفوجی سازوسامان کی نمائش بھی کی گئی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

اسپیشل سروسز گروپ، کوئن آف بیٹل فیلڈ انفنٹری، خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی مشترکہ پریڈ میں معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

تقریب میں سندھ ،پنجاب ،خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے ثقافتی فلوٹس اور روایتی رقص ، پریڈ میں توجہ کا مرکز بن گئے۔

پاکستان رینجرز کے کیمل بینڈ نےبھی خوبصورت انداز میں شرکت کی۔

اسلام آباد: یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

آج دن کا آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔


لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

 آج کے دن سیکورٹی کی مناسبت سے اسلام آباد میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کی  گئی ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد مقاصد کے ذریعے علیحدہ وطن پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔