• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے موبائل ایپ لانچ کردی

اسلام آباد پولیس نے موبائل ایپ لانچ کردی

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ لانچ کردی، ایپ کے ذریعے اسلام آباد کے تمام تھانوں کے موبائل نمبرحاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موبائل ایپ کسی بھی واقعے کی فوٹیج پولیس کو بھیجی جاسکتی ہے، کسی بھی وقت ایمرجنسی کال کی جا سکتی ہے۔ایپ میں ایمرجنسی نمبر، شکایت نمبر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ایپ سے آئی جی اسلام آباد کو میسج کرنے کی سہولت کے ساتھ ٹریفک کے سگنلز کی معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہے، ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر اسلام آباد پولیس لکھ کر ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ایپ میں بہتری کے لئے شہری اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین