• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹرمپ کی ایک اور محبوبہ سامنے آگئی

پلے بوائے کی سابقہ ماڈل کیرن میک ڈوگل کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاشقے اور 2006ء میں دس ماہ تک ہونے والی ملاقاتوں کے چرچے کے دوران اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ نہ صرف کیرن ، ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتی تھیں بلکہ ٹرمپ بھی ان کی محبت میں گرفتار تھے۔

امریکی ٹی وی سی این این کے ساتھ ایک انٹرویومیں ماڈل کیرن میک ڈوگل نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت ہو گئی تھی ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرمپ نے بھی کبھی اپنی محبت کا اظہار کیا تو کیرن کا جواب تھاکہ وہ ہمیشہ یہی کہتے تھے ،’’مجھے تم سے محبت ہے‘‘۔

کیا یہ محبت شادی میں بدل سکتی تھی؟ اس سوال کے جواب میں کیرن کا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا تھا۔کیرن کے ان دعووں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور کیرن کے درمیان اس قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

قبل ازیں فروری میں نیویارکر میگزین نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ جب ماڈل کیرن کے ساتھ عشق کی پینگیں بڑھا رہے تھے ۔اسی دوران ان کے ایک پورن اسٹار سے بھی تعلقات تھے۔انہی تعلقات کے دوران ٹرمپ کی اہلیہ میلینیاکے ہاں ان کے بیٹے بیرن کی پیدائش بھی ہوئی۔

ماڈل کیرن نے سی این این کو بتایا کہ جب وہ پہلی بار ٹرمپ سے ملیں تو وہ انہیں انتہائی پرکشش لگے اور میں ان کی کرشماتی شخصیت کے سحر میں کھوگئی۔پہلی ملاقات کے بعد جب ٹرمپ نے انہیں پیسے دینے کی کوشش کی تو انہوں نے یہ کہہ کر رقم لینے سے انکار کردیا کہ وہ ایسی لڑکی نہیں ہیں۔

تازہ ترین