• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر ستاروں و کرکٹرز کی قوم کو مبارکباد


یوم پاکستان پر ستاروں و کرکٹرز کی قوم کو مبارکباد

یوم پاکستان23مارچ کا تاریخی دن آج پورے ملک میں ملی جوش و جذبےکے ساتھ منا یا جارہا ہے۔ وطن عزیز سے محبت کا اظہارکرنے میں کرکٹرز و شوبز اسٹارز سمیت دیگر اسٹارزبھی اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

23مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پرٹی وی، فلمی ستاروں اور قوی کھلاڑیوں کی جانب سے جاری کیے گئے پیغامات اور مبارک باد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔


مشہور اداکار فیصل قریشی نے بھی 'اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں کا پیغام دیا۔


سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور لکھا کہ میری زندگی میں میرا سب سے بڑا کردار اس ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ میں بطور سفیر اس ملک کی ہی نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی بھی خدمت کروں‘۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔


کرکٹر رومان رئیس نے ملی نغمے 'کے بول سوشل میڈیا پر لکھ کرکے یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔



پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، پاکستان ہمیشہ قائم رہے۔


کرکٹر شعیب اختر نے نہایت جذباتی اندازمیں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا آؤ سب مل کر پاکستان کو نوجوانوں کے لئے ایک بہتر جگہ بناتے ہیں۔ پاکستان سے محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔



سعید اجمل نے بھی اپنے انداز میں یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔


قومی کھلاڑی کامران اکمل نے بھی تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک سچے پاکستانی کی طرح اس دن کا جشن منائیں۔


فاسٹ بولر عمر گل نے بھی یوم پاکستان پر منفرد طریقے سے مزین پیغام پوسٹ کیا۔


تازہ ترین