• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ فائنل کون جیتے گا، منظور وسان نے بتادیا

سپر لیگ فائنل کون جیتے گا، منظور وسان نے بتادیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کےجیتنے کے حوالے سے ایک بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔

پی پی کے رہنما منظور وسان اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے پاکستان کی سیاست میں بہت مشہور ہیں،لیکن اس بار انہوں نےکرکٹ کے حوالے پیش گوئی کی ہے۔

منظور وسان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سےکی گئی پیش گوئی یہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل پشاور زلمی جیتے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کراچی کنگز فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی تو اچھا ہوتا ،لیکن باقی ٹیمیں بھی ہماری اپنی ہیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدی ہیں اور وہ فیملی کے ہمراہ فائنل دیکھنے کے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پیش گوئیاں کرنے کے ماسٹر منظور وسان کی پی ایس ایل تھری کے فائنل پر کی گئی پیش گوئی صحیح ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین