• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائی پاسٹ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ کا قوم کو سلام

فلائی پاسٹ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ کا قوم کو سلام

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یومِ پاکستان پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔

ائیر چیف مجاہد انور خان جنہوں نے 19 مارچ 2018 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی ہے، وہ اپنی پیشہ وارانہ فراست اور شوقِ پرواز کی وجہ سے مشہور ہیں۔


اپنے پیشروؤں کی روایت کو مدِنظر رکھتے ہوئے’بلاک52 ایف 16‘ طیارے میں محو پرواز ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پریڈ اسکوائر کے اوپر ایک شاندار ورٹیکل رول کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے جہاز سے ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے پا کستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ’ میں پاکستان کی عظیم قوم کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان زندہ باد‘ ۔

پریڈ اسکوائر میں موجود محو حیرت اور پر جوش حاضرین ائیر چیف کے جہاز کو آسمانوں کی بلندیوں میں غائب ہوتے دیکھتے رہ گئےاور پھر بھر پور تالیوں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ یوم پاکستان پریڈ میں شریک پاک فضائیہ کی فارمیشن کی قیادت کے لیے پی اے ایف بیس مصحف علی میر پہنچے،جہاں انہوں نے بیس پر موجود فضائی اورزمینی عملے سے ملاقات کی اور ان کے غیر معمولی عزم اورجذبے کو سراہا۔

تازہ ترین