• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا ایپ ’انسٹاگرام‘میں نئی تبدیلی

سوشل میڈیا ایپ ’انسٹاگرام‘میں نئی تبدیلی

فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے ایلگورتھم میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے باعث اب اس ایپ میں نیوز فیڈ ریفریش کرنے پر صارفین کی پسندیدہ پوسٹس غائب نہیں ہوسکیں گی۔

انسٹاگرام صارفین کو اکثر یہ مشکل پیش آتی ہے کہ جب وہ نیوز فیڈ کو ریفریش کرتے ہیں تو وہ فوراً ٹاپ پوسٹ پر چلے جاتے ہیں، تاہم اب یہ شکایت دور ہونے جارہی ہے۔

انسٹاگرام کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین کے لیے ’نیو پوسٹ‘ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جو فی الوقت آزمائشی مراحل میں ہے اور جس کی مدد سے وہ خود نیوز فیڈ ریفریش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے جبکہ صارفین کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام میں صارف کی وہ پوسٹ، نیوز فیڈ پر پہلی ترجیح ہوگی جن میں نئی ویڈیوز یا تصاویر پوسٹ کی گئی ہوں گی۔

انسٹاگرام کے مطابق کمپنی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین کو بہتر سے بہتر فیچر فراہم کیے جائیں تاکہ وہ باآسانی اپنے یادگار لمحات دوستوں سے شیئر کر سکیں۔

تازہ ترین