• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کریگا، معاہدہ طےپاگیا

 امریکا، سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کریگا، معاہدہ طےپاگیا

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے مابین اسلحے کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 3 ہفتوں کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں یہ معاہدہ طے پایا ۔

معاہدے کے تحت سعودی عرب، امریکا سے ایک ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا،اس میں 6 ہزار7 سو یو ایس بلٹ اینٹی ٹینک میزائل، امریکی ٹینکوں کے پرزےاور ہیلی کاپٹرز شامل ہوںگے۔

دوسری جانب محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو معاہدے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہےاور کانگریس ارکان 30 دنوں میں اس ڈیل کی مخالفت میں کارروائی کرسکتے ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر دفاع جم میٹس سے بھی ملاقات کی،ملاقات کے دوران جم میٹس نے سعودی ولی عہد پر یمن جنگ کا فوری سیاسی حل نکالنے پر زور دیا۔

تازہ ترین