• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے چین سے نیا میزائل ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا

پاکستان نے چین سے نیا میزائل ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا

پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کےلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا ۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولت پاکستان بیک وقت کئی دور دراز اہداف کو نشانہ بناسکے گا ۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کےلیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری مزید تیز کی جاسکتی ہے ۔

نئے میزائل ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کےلیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔چینی حکومت نے اس میزائل نظام کی فراہمی کی تصدیق کی ہے ۔

چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے، تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔

اخبار نے چینی سائنس دان ژینگ مینگوائی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کےلیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین