• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے انوکھا ہوٹل

نِت نئی کاروں کی سواری کے دیوانے تو دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، جن کا بس چلے تو ساری زندگی گاڑی میں ہی گزار دیں۔

ایسے ہی دیوانوں کے لئے بنایا گیا ہے جرمنی میں انوکھاہوٹل، جہاں کرسیوں کے بجائے مختلف کاروں میں بیٹھ کرخواب خرگوش کا لطف اْٹھایا جاتا ہے۔


V8نامی اس ہوٹل میں مختلف ما ڈلز کی حقیقی گا ڑیو ں کو بیڈ کی شکل میں رکھا گیا ہے، جہا ںآنے والے افرادکار کا دروازہ کھول کر اس کے اندر بیٹھ کر نیندسے لطف اندوز ہو تے ہیں۔

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے انوکھا ہوٹل

کہیں برسوں پرانے ماڈلزکی گاڑیاں ہیں، تو کہیں اسپورٹس کاریں جہاں آپ نہ صرف نیند کی حسین وادیوں میں کھو سکتے ہیں بلکہ اپنے من پسند کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین