• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا تیار

دنیا بھر میں ایسے ماہر اور باصلاحیت شیفس کی کمی نہیں جو نت نئی اور مزیدار ڈشز بنا کر شائقین کو حیران کر دیتے ہیں،ان میں کچھ شیفس ایسے بھی ہیں، جو ڈشز بنانے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ وہ کھانے مشہور ہوجاتے ہیں۔


ترکی میں ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ،جہاں درجنوں شیفس نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے518کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا تیار کرلیا ۔

ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا تیار

ان ماہر شیفس نے نہ صرف بکلاوا تیار کرکے دیکھنے والی عوام کو حیران کردیابلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا ہے۔

اس مٹھائی کی تیاری میں14شیفس نے حصہ لیا، جس میں میوے اور شہد کاکھل کر استعمال کیا گیااور مزیدار اور لذیذ بکلاوا تیار کرڈالا۔

تازہ ترین