• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں فلم ’پیسیفک رِم2 ‘رنگا رنگ پریمیئر

لاس اینجلس میں فلم ’پیسیفک رِم2 ‘رنگا رنگ پریمیئر

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم ’پیسیفک رِم 2اَپ رائزنگ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر ہوئی ۔

فلمی ستارے تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے،تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔


2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم’ پیسیفک رِم‘ کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہونے والی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں،جن کے خاتمے کے لیے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔

لاس اینجلس میں فلم ’پیسیفک رِم2 ‘رنگا رنگ پریمیئر

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا، ڈسٹن کلیئر، لیون میڈن اور برن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلر موڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے، جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے آج سے سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین