ہیری پوٹر فلموں میں یوں تو آپ نے کئی جادوئی مناظر دیکھے ہوںگے،جس میں محض ایک منتر پرکام آناً فاناً ہو جاتے ہیں۔
جاپان میں بھی ایسے ہی انوکھے جوتے متعارف کروائے گئے ہیں، جو ایک اشارے پر خود بخود اپنی جگہ پر چلے جاتے ہیں جبکہ اسی انداز میں وہ واپس آپ کے پیروں تک بھی آتے ہیں۔
ایک مقامی ہوٹل میں متعارف کروائے گئے انوکھے انداز کے ان اسمارٹ سلیپرز میں کار سنسرز لگائے گئے ہیں ،جو ایک قطار میں سیٹ بھی ہوئے ہیں، جنہیں اٹھا کر ان کی جگہ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کیوں جناب ہو گئے نہ حیران۔۔!!